کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلبرگ پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار منشیات، اعلیٰ نسل کا پاؤڈر ڈرگس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی معاشرے کے ناسوروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے-کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے بدنام زمانہ 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے مختلف قسم کی اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزمان میں شامل سلیمان خان ولد محمد اشفاق، محمد صفیان ولد محمد سلیم گل اور جاوید عرف جیدا ولد رمضان- ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران عرصہ دراز سے منشیات کے کاروبار سے منسلک ہونے کے انکشافات کیے ہیں ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی نے یہ موقف اپنایا کہ منشیات مافیا کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نا کرتے ہوۓ سیدھا انکو جیل منتقل کیا جاٸیگا-
![]()