کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں قاٸد آباد پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن 4 ڈکیت گرفتار 1 فرار، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور چھینا ہوا قیمتی سامان برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او قاٸد آباد معراج انور جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے۔ پولیس مقابلے کے دوران فاٸرنگ کا تبادلہ 4 ڈاکوٶں نے ہتھیار ڈال دیے جبکہ ایک سہولت کار موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزمان میں شامل اقبال، سردار، شہزاد اور شہباز کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور چھینا ہوا قیمتی سامان برآمد ملزمان 5 رکنی گروہ پر مشتمل ہوکر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنارہے تھے۔ قاٸد آباد پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران 4 غنڈہ گردی کرنے والے ڈکیت ایس ایچ او قاٸد آباد معراج انور کے ہتھے چڑھ گئے جبکہ فرار ہونے والے ڈکیت کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی شروع کرکے اسکی جلد گرفتاری عمل میں لائی جاٸیگی ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے ایس ایچ او قاٸد آباد معراج انور کے مطابق جرائم کرنے والے عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھ کر انکو جیل منتقل کرینگے تاکہ علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جاسکے-
![]()