Home / اہم خبریں / بجلی چوروں کے خلاف ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بنوں نے کام شروع کردیا

بجلی چوروں کے خلاف ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بنوں نے کام شروع کردیا

بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) بجلی چوروں کے خلاف ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بنوں نے کام شروع کردیا ہے پہلے مرحلے میں غیر قانونی ٹرانسفارمرز اتارے جائینگے جبکہ غیر قانونی طور پر ٹرانسفارمر استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کروائی کرتے ہوۓ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے- چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کے احکامات پر بنائی گئی ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بنوں کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی جس میں بجلی نادہندگان کے خلاف گرینڈ اپریشن کیلئے تمام تر اقدامات اور پہلو پر غور کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان، اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عید نواز شیرانی اور طارق سلیم، ایکسن واپڈا بنوں سرکل، ایڈیشنل ایس پی بنوں، پبلک پراسیکیوٹر واپڈا، الیکٹرک سٹی انسپکٹر بنوں و دیگر آفسران نے شرکت کی.

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے