کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں رضویہ پولیس کی کارروائی چھینا جھپٹی کے دوران شہری کو زخمی کرنے والا گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایچ او رضویہ ڈاکوؤں کے لئے دہشت کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی کی سربراہی میں شہری کو چھینا جھپٹی کے دوران زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم خالد ولد محمد حمید جسکے قبضے سے چاکو تیز دھار آلہ برآمد کرلیا گیا- ملزم اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف قسم کے مقدمات میں بند ہوچکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او رضویہ جو کہ جراٸم پیشہ و سماج دشمن کے لئے خوف و دہشت کی علامت ہیں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کےساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ رہتی دنیا تک قاٸم رہیگا-
![]()