Home / اہم خبریں / کوٹری میں ریلوے پولیس کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ ریلوے اسکریپ برآمد ملزم گرفتار

کوٹری میں ریلوے پولیس کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ ریلوے اسکریپ برآمد ملزم گرفتار

جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) ریلوے پولیس کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ ریلوے اسکریپ کباڈی کی دکان سے برآمد دکان دار گرفتار مقدمہ درج- کوٹری اسٹیشن ریلوے تھانے کے ایس ایچ او طارق لغاری کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مریم گارڈن بھٹی محلے میں موجود کباڑی کی دکان پر چھاپہ مارتے ہوئے دکان سے تلاشی کے بعد لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ ریلوے اسکریپ جس میں 14 عدد ٹی بلٹ سیمنٹ سلیپر، 16 واشر، 15 نٹ، 21 پائپ نپل، ہوس ہائپ، گیج اور اسپرینگ سمیت دیگر شامل چیزیں جن کی مالت پانچ لاکھ روپے سے زائد ہے پولیس نے دکان دار شفیع محمد شیخ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف ریلوے اسکریپ کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او کے مطابق مزکورہ سامان ریلوے لائینوں سے چوری کیا گیا ہے جس سے ریلوے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے مزکورہ شخص کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے