تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی- کھار پاڑا سے ایک ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈراپ سین، سگی ماں ملوث نکلی ماروی ٹاؤن سے بچی بر آمد اے ایس پی عمران مرزا کی پریس کانفرنس

میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی- کھار پاڑا سے ایک ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈراپ سین، سگی ماں ملوث نکلی ماروی ٹاؤن سے بچی بر آمد اے ایس پی عمران مرزا کی پریس کانفرنس

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی- کھار پاڑا سے ایک ماہ کی بچی اغوا کا ڈراپ سین اپنی ماں ملوث نکلی ماروی ٹاؤن سے بچی بر آمد اے ایس پی عمران مرزا کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ میرپورخاص میں گزشتہ صبح نو بجے ٹاؤن تھانے کے قریب کھار پاڑا سے ملک ظفر کے گھر سے ایک ماہ کی بچی ام حانی کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا- ایس ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم اے ایس پی سیٹ لائیٹ ٹاؤن عمران مرزا، ڈی ایس پی سٹی شاہنواز میمن اور انچارج سی آئی اے عنایت زرداری نے معاملے کا ڈراپ سین کردیا ہے- اے ایس پی عمران مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی میرپورخاص کے علاقے ماروی ٹاؤن سے سونیا زوجہ امتیاز، آمنہ زوجہ میر محمد کاٹھوڑ، ارشاد ملک اور کامران ملک کے قبضے سے برآمد ہوئی ہے- ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا ہے- یہ سارا ڈرامہ تھا جسکا ڈراپ سین کرلیا گیا ہے- بچی رات کو آٹھ بجے بر آمد کرلی گئی تھی اور اس اغوا کے ڈرامے میں بچی کی سگی ماں سنیہ زوجہ ظفر ملک ملوث ہے اور ملزم ارشاد ملک جوکہ ثانیہ کا آشنا ہے خاتون کی شادی سے پہلے دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے سنیہ کی شادی ظفر ملک سے ہونے کے بعد اس نے اپنے آشنا ارشاد ملک کو بچی اپنے ہاتھوں سے دیکر معاملے کو غلط رنگ دیا- انہوں نے بتایا کہ ملزم ارشاد ملک نے بچی کو اپنے قریبی خواتین سونیا اور آمنہ کاٹھور کو پالنے کے لیے دی تھی- پولیس نے بچی کی ماں سنیہ کو بھی حراست میں لے لیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے