تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف زمین تنگ کردینے کا عزم بھرپور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری منشیات فروشوں کو جیل بھیجنے کا عزم بیشتر سماج دشمن عناصر پی آئی بی پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر اپنی دکانیں بند کرکے فرار- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے زہریلا کاروبار کرنے والوں کا قلعہ قمعہ کرنے کے احکامات- ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائياں کرتے ہوۓ عیسٰی نگری میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش اور اشتہاری ملزمان بنام آکاش ولد الیاس مسیح اور سیموئیل ولد جارج مسیح گرفتار- ملزمان سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد اعلیٰ نسل کی چرس برآمد کرلی ملزمان کیخلاف مقدمہ درج- مزید تفتیش جاری ہے جبکے ملزم آکاش تھانہ پی آئی بی کو 2008 کے ایک مقدمے میں اشتہاری ملزم بھی ہے- دونوں ملزمان منشیات جیسے کاروبار سے عرصہ دراز سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ زہریلا کاروبار کرنے والوں کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے علاقہ کو منشیات سے پاک کرکے شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے میرا سماج دشمن عناصروں کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انکا مقدر جیل اور عبرتناک بنا دیا جاٸیگا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے