تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے نویں روز بھی مختلف ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں کے لیے ناروے کے تھیٹر گروپ کا ایڈونچر پلے ’’Gangster Hunting with Daisy Detective‘‘، کینیا اور پولینڈ کے فنکاروں کی فائن آرٹس ورکشاپس، امریکی موسیقاروں کی میوزک ورکشاپ، پاکستانی و اسٹوڈنٹ فلموں کی نمائش اور تھیٹر ڈرامے شامل تھے اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، رنگوں، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے لوگوں تک محبت اور امن کا پیغام پہنچایا جا سکتا ہے، کیونکہ آج دنیا کو سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے نویں روز فرحان رحیم کے مزاحیہ تھیٹر ’’گھن چکر‘‘ اور تحریکِ نسواں کے ڈرامے ’’منٹو میرا دوست‘‘ کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ شائقین کے غیر معمولی رش کے باعث ’’گھن چکر‘‘ کے اسٹوڈیو کے دروازے بند کرنا پڑے۔

فیسٹیول کے دوران کینیا کے فنکار اونس مس اوکامار اور پولینڈ کی آرٹسٹ ڈومینیکا سرجیج نے فائن آرٹس کی ورکشاپس منعقد کیں، جن میں شرکاء کو مصوری، رنگوں اور فن کے ذریعے امن و سکون کا پیغام دینے کے مختلف طریقے سکھائے گئے۔ امریکی موسیقار رضوان جگانی اور پیانسٹ سولٹو نے بھی میوزک ورکشاپ میں چیمبر میوزک کی ہم آہنگی اور توازن سے متعلق تربیت دی اور اپنی پرفارمنس پیش کی۔ فلم اسکریننگ میں چار پاکستانی اور طالب علموں کی فلمیں ’’ججی‘‘، ’’چاند پہ چرخہ کاتتی بڑھیا‘‘، ’’پانی متھے جھوپڑا‘‘ اور ’’دل دیاں گلاں‘‘ دکھائی گئیں دوسری جانب تحریکِ نسواں کے ڈرامے ’’منٹو میرا دوست‘‘ میں سعادت حسن منٹو اور عصمت چغتائی کی دوستی، ادبی تعلق، تقسیمِ ہند کے انسانی المیے، ہجرت اور معاشرتی تضادات کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔ روز بھر کی سرگرمیوں کا اختتام جون ایلیا لان میں منعقدہ میوزیکل کنسرٹ ’’Pure Vibes with Ali Noor‘‘ پر ہوا، جس میں معروف گلوکار علی نور اور احسن باری نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسپیشل گیمز 2026 کا سکھر میں آغاز 800 سے زائد خصوصی کھلاڑی شریک، وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے تین روزہ ایونٹ کا افتتاح کردیا خصوصی افراد کو بھی سندھ یوتھ کارڈ دینے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام تین روزہ سندھ اسپیشل گیمز 2026 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے