تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاروش کرکٹ کلب نے پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

لاروش کرکٹ کلب نے پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیر اہتمام پی سی بی کی ہدایت پر منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل لاروش کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں لاروش کرکٹ کلب نے یونائیٹڈ اسپورٹس کو 92 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی جبکہ صدر تقریب ڈاکٹر خورشید ضیاء زبیری تھے اس موقع پر پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ کلب کرکٹ کا فروغ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کی خواہش ہے کہ کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر زون دو کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ مقابلے لیگ کی بنیاد پر منعقد کرانے کے لیے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈاکٹر خورشید ضیاء زبیری نے کہا کہ تقریباً 40 سال بعد کسی کرکٹ گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا موقع ملا، نوجوان کھلاڑیوں اور اسکول کے بچوں کی شرکت نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ جمیل احمد نے پروفیسر اعجاز فاروقی کی کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ 2017 میں کے سی سی اے کی صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی تقریباً 30 ٹورنامنٹس اسپانسر کرچکے ہیں۔ خصوصاً 2020-21 میں ملک بھر میں کلب کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود انہوں نے کراچی اور اندرون سندھ میں انٹرکلب مقابلوں کا انعقاد کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کیے ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین وصال انصاری نے بتایا کہ ایونٹ میں ٹیموں سے کوئی انٹری فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ انہیں گیندیں بھی مفت فراہم کی گئیں۔

تقریب میں پروفیسر اعجاز فاروقی نے ڈاکٹر خورشید ضیاء زبیری کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے رکن امیر عبداللہ خان نیازی، زون دو کے خازن صغیر احمد اور میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف دیے گئے۔ انفرادی ایوارڈز میں یونائیٹڈ اسپورٹس کے حسن جعفری بہترین بیٹسمین، نیو یونائیٹڈ جیم خانہ کے سمید عامر خان بہترین باؤلر اور تھری اسٹار ٹاؤن ٹائیگرز کرکٹ کلب کے کریم خان بہترین فیلڈر قرار پائے۔ لاروش کرکٹ کلب کے راؤ وقار نے فائنل کے بہترین کھلاڑی جبکہ علی حسن نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈاکٹر خورشید ضیاء زبیری نے رنر اپ ٹرافی یونائیٹڈ اسپورٹس کے کپتان فاذ اللہ کو جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی نے فاتح ٹیم لاروش کرکٹ کلب کے کپتان راؤ وقار کو ونر ٹرافی پیش کی تقریب میں کرکٹ منتظمین، کھلاڑیوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسپیشل گیمز 2026 کا سکھر میں آغاز 800 سے زائد خصوصی کھلاڑی شریک، وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے تین روزہ ایونٹ کا افتتاح کردیا خصوصی افراد کو بھی سندھ یوتھ کارڈ دینے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام تین روزہ سندھ اسپیشل گیمز 2026 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے