تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم سری لنکن بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 25.3 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر دلشان مدوشنکا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ پاکستان کے نمایاں بیٹر رہے، جبکہ حسن نواز نے 17 اور شاہین شاہ آفریدی نے 15 رنز بنائے۔ سہان آراچیگے نے بھی دو پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا نے 111 رنز کا آسان ہدف 18.1 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کامندو مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ پون رتنا ئیکے 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کے لیے 52 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ٹرائی سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کا مقابلہ 29 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر، سندھ کی گولڈ میڈلسٹ ماہ نور فاطمہ کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان، قومی ریکارڈ بنانے والی ماریہ بی بی کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لوک سہائتا کے زیر اہتمام 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ چار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے