Home / اہم خبریں / پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 13 اکتوبر کو ہوگا۔ 15 رکنی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

قومی ٹیم کی انتظامیہ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر اور لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ: نیو یونائیٹیڈ جیمخانہ اور ڈھاکہ اسپورٹس کامیاب

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) پی سی بی کی ہدایت پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے