کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) پی سی بی کی ہدایت پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیر اہتمام جاری پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ یوپی پر کھیلے گئے میچ میں نیو یونائیٹیڈ جیمخانہ نے کوہ نور کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوہ نور کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34 اوورز میں 142 رنز بنائے، بلال جعفری نے 38 اور عمار آصف نے 28 رنز اسکور کیے۔ نیو یونائیٹیڈ جیمخانہ کی جانب سے سمید عامر نے 4 جبکہ حسن نوید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیو یونائیٹیڈ جیمخانہ نے مطلوبہ 143 رنز 22.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیے، مطیب احمد 34، حارث علی ناقابل شکست 32، عمران خان 26 اور عمیر احمد 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈھاکہ اسپورٹس نے سرسید کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا سرسید کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35.3 اوورز میں 199 رنز بنائے احمد رمضانی 54، طارق بخت 42 اور محمد یوسف 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈھاکہ اسپورٹس کے ظہیر خان نے 4 جبکہ عبدالودود اور رضا خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ڈھاکہ اسپورٹس نے 200 رنز کا ہدف 26.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، رضا خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے جبکہ سردار ولی خان نے ناقابل شکست 68 اور جاوید ولی خان نے 25 رنز اسکور کیے۔