Home / اہم خبریں / کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاق اور صوبہ ایک پیج پر آئیں، سرکاری اداروں میں نورِ نظر افسران کی تعیناتی سے ادارے تباہ ہو رہے ہیں، رکن سندھ اسمبلی محمد یونس سومرو وفد سے گفتگو

کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاق اور صوبہ ایک پیج پر آئیں، سرکاری اداروں میں نورِ نظر افسران کی تعیناتی سے ادارے تباہ ہو رہے ہیں، رکن سندھ اسمبلی محمد یونس سومرو وفد سے گفتگو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد یونس سومرو نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ کی حکومتی جماعتیں اگر عوام کے مینڈیٹ کو دل سے تسلیم کرتی ہیں تو انہیں اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک پیج پر آکر کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر آنے والے بلدیاتی انتخابات میں دونوں حکومتی جماعتوں کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کر نا پڑے گا۔ وہ اپنے دفتر میں لیاری کے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ محمد یونس سومرو نے کہا کہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کا دعوی کرنے والی جماعت تحریک انصاف پنجاب میں عوام کی خدمت کے بجائے پولیس کو فتح کر نے کے جنون میں ذلت سے بار بار دوچار ہو رہی ہے اور سندھ کی حکومت سرکاری محکموں کو قانون کے مطابق چلانے کے بجائے من مانے اقدامات کے ذریعے چلانے کی کوششوں میں سرکاری اداروں کو تباہ کر رہی ہے جس کا مستند ثبوت لیاری میڈیکل کالج کی پرنسپل کو ہٹانے کا غیر قانونی اقدام ہے. حکومت سندھ کراچی کے سرکاری اداروں میں نور نظر افسروں کی تعیناتی کے ذریعے اداروں کو تبا ہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقربا پروری اور منظور نظر افسران نے سندھ کے اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے لیکن اشرافیہ سیاسی مفادات کے چکر میں قوم کے مستقبل کو تاراج کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی.

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے