کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سٹی ایسوسی ایٹ کے بانی و چیف ایگزیکٹو محمد شفیع جاکوانی کی جانب سے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے پلاٹ نمبر ایم-6 پر جدید رہائشی و تجارتی منصوبے جاکوانی گیٹ وے پرائم کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے منتظم بریگیڈیئر محمد کاشف نعیم تھے جبکہ ڈی ایچ اے سٹی کے افسران، عمائدین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سٹی ایسوسی ایٹ کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بانی و چیف ایگزیکٹو محمد شفیع جاکوانی نے شرکاء کو منصوبے کے خدوخال خصوصیات، تعمیراتی معیار اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔
مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر محمد کاشف نعیم نے اپنے خطاب میں ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے علاقے کی آبادی، تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا انہوں نے سٹی ایسوسی ایٹ اور بالخصوص محمد شفیع جاکوانی کی ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے خدمات اور انتھک کاوشوں کو سراہا انہوں نے سٹی ایسوسی ایٹ کے مکمل کیے گئے اور زیرِ تعمیر منصوبوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا جاکوانی گیٹ وے پرائم سٹی ایسوسی ایٹ کے اہم منصوبوں میں ایک نمایاں اضافہ ہے، جسے جدید تعمیراتی تقاضوں اور موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیا گیا، جبکہ شرکاء نے منصوبے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔