ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) صوبائی وزیر بلدیات سعید احمد غنی نے ماتلی پہنچ کر ماتلی میگا پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ایم این اے میر غلام علی تالپور، ممبر صوبائی اسمبلی وڈیرہ بشیر احمد ہالیپوٹہ، تنزیلا قمبرانی، عاجز دھامرہ، ڈسٹرکٹ چئیرمین اصغر ہالیپوٹہ، وائس چئیرمین عبدالرحمن کشمیری موجود تھے۔ بعد ازیں صوبائی وزیر بلدیات نے ماتلی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماتلی کا میگا پروجیکٹ پپلزپارٹی کا عوام کیلئے تحفہ ہے 2 ارب روپے کے خطیر بجٹ سے ایک مثالی شہر بن جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ کے تحت نکاسی و فراہمی آب کا منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ شہریوں کو پینے کا صاف فلٹر شدہ پانی 24 گھنٹے دستیاب ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پپلزپارٹی پر کرپشن کے الزامات نئی بات نہیں ہے ہم کرپشن کے خلاف ہیں ہر محکمے کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے- خود احتسابی کا عمل ہم اپنے اداروں اور خود سے شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا حلیہ عوام نے دیکھ لیا ہے عوام کو سہانے خواب دکھانے والے اب چھپ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روٹی کپڑا اور مکان صرف پپلز پارٹی دے سکتی ہے 50 لاکھ گھر ایک بھونڈہ مذاق ہے خیالی پلاؤ پکانے والے قوم کو مزید بے وقوف نہ بنائیں- اس موقع پر ایم پی اے عاجز دھامرہ نے کہا کہ پپلز پارٹی نے سندھ کے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جسکا ثبوت حالیہ الیکشن میں عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی کا حشر قوم دیکھ رہی ہے روزانہ یو ٹرن لیکر قوم کو ترقی کے خواب دکھا رہے ہیں۔ تعلقہ ٹنڈوغلام حیدر کے درجنوں ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائگی کے خلاف وزیر بلدیات کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا جس پر انہوں نے ملازمین کو انکے مسائل کی یقین دہانی کرائی اس کے موقع پر مظاہرین کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی کے ملازم اور لاڑ کے مشہور شاعر اورنگزیب بھٹی نے کہا کہ تنخواہیں ادا نہ کیں تو وہ سپریم کورٹ کے سامنے خود سوزی کرلیں گے-
![]()