تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس (SOVAPA) کے زیرِ اہتمام المنائی سیریز کا پانچواں کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ اسٹوڈیو II میں پیش کیا گیا۔ معروف ادیب راجندر سنگھ بیدی کے تحریر کردہ اس شہرۂ آفاق ڈرامے کو حاضرین نے بے حد پسند کیا، جبکہ فنکاروں کی جاندار اداکاری اور مؤثر پیشکش نے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ ڈرامے کی ہدایت کاری فرحان احسن نے کی، جبکہ ایان عامر معاون ہدایت کار تھے۔ مرکزی کرداروں میں علایزہ جاوید (عذرا) اور عادل شاکر (نفیس) شامل تھے، جبکہ دیگر فنکاروں نے بھی اپنے کردار بھرپور انداز میں نبھا کر ڈرامے کو یادگار بنا دیا۔

60 منٹ پر مشتمل اردو زبان کے اس ڈرامے میں 1945ء کی دہلی کے ایک متوسط طبقے کے خاندان کی کہانی پیش کی گئی، جو ایک نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد معاشرتی تعصبات، افواہوں اور منفی رائے کا شکار ہو جاتا ہے۔ ڈرامہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ معاشرے کی بے بنیاد باتیں کس طرح ایک باعزت خاندان کو ذہنی اذیت اور عدم تحفظ کا احساس دلا سکتی ہیں۔ اختتام پر حاضرین نے ’’نقلِ مکانی‘‘ کی کامیاب پیشکش پر فنکاروں اور SOVAPA المنائی سیریز کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

روائل فرحان کی ناقابل شکست نصف سنچری، پاکستان ویمنز انڈر 19 نے جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے