تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کی گرینڈ لانچنگ 18 جولائی کو پشاور میں ہو گی، شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کی گرینڈ لانچنگ 18 جولائی کو پشاور میں ہو گی، شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

پشاور، (اسپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ (KCL) کی گرینڈ لانچنگ تقریب 18 جولائی کو شام 6 بجے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوگی، جہاں لیگ کے شیڈول، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور آئندہ سرگرمیوں سمیت اہم اعلانات کیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے اور وہ تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کرکٹ شائقین، خصوصاً پشاور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ تقریب میں شریک ہو کر نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

تقریب میں وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سابق قومی کپتان یونس خان، موجودہ و سابق بین الاقوامی کرکٹرز، کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور میڈیا نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر لائیو میوزیکل کنسرٹ بھی منعقد ہوگا جبکہ لیگ کی تاریخوں، صوبہ بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز اور دیگر منصوبوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق شائقین اور فیملیز کے لیے خصوصی انتظامات اور مفت ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس یادگار تقریب میں شریک ہو سکیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر خراجِ عقیدت

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے