تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے ساحل کے قریب گرنے والے K2 ایئر ویز کارگو طیارے کے ٹکڑے سمندر سے مل گئے، تحقیقات کا آغاز

کراچی کے ساحل کے قریب گرنے والے K2 ایئر ویز کارگو طیارے کے ٹکڑے سمندر سے مل گئے، تحقیقات کا آغاز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کے قریب بحیرۂ عرب میں حادثے کا شکار ہونے والے K2 ایئر ویز کے کارگو طیارے کا ملبہ مختلف مقامات سے برآمد کر لیا گیا، جبکہ امدادی اور ریسکیو ٹیمیں لاپتا عملے اور طیارے کے دیگر حصوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد پاکستان نیوی، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور دیگر متعلقہ اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا، جو تاحال جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا کہ لینڈنگ سے قبل دورانِ پرواز فنی خرابی کے باعث رابطہ منقطع ہوگیا اور طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ بلیک باکس اور دیگر اہم شواہد کی تلاش بھی جاری ہے۔ K2 ایئر ویز نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ تحقیقات میں متعلقہ اداروں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کینسر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے