تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعودی عرب کا ’’پیکیج ویزا‘‘ متعارف کرانے کا اعلان، سیاحوں کے لیے سفری عمل مزید آسان

سعودی عرب کا ’’پیکیج ویزا‘‘ متعارف کرانے کا اعلان، سیاحوں کے لیے سفری عمل مزید آسان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سیاحوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ’’پیکیج ویزا‘‘ کے نام سے نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت سیاحتی ویزا کی درخواست کو براہِ راست سفری پیکیج کی بکنگ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے فلائٹس، رہائش اور ویزا سمیت تمام سفری مراحل ایک ہی پلیٹ فارم پر مکمل کیے جا سکیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت چند منتخب ممالک میں مخصوص مستند ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے دستیاب ہوگی، جبکہ بعد ازاں اسے مزید ممالک تک توسیع دی جائے گی۔

سعودی وزیر برائے سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ پیکیج ویزا سیاحوں کے لیے سفر کو مزید آسان، تیز اور باسہولت بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔ ان کے مطابق ویزا کے اجرا کو سفری بکنگ سے مربوط کرنے سے نہ صرف مسافروں کا تجربہ بہتر ہوگا بلکہ ٹورازم ایکو سسٹم بھی مزید مضبوط ہوگا۔ سعودی حکام کے مطابق ای ویزا، ویزا آن آرائیول اور اسٹاپ اوور ویزا جیسے اقدامات کے بعد 2025 کے دوران 29 ملین سے زائد غیر ملکی سیاح سعودی عرب آئے۔ نئے پیکیج ویزا کے ذریعے مستند ٹریول سروس فراہم کنندگان سیاحوں کو مزید جامع اور پرکشش سفری پیکیجز فراہم کر سکیں گے، جن میں تفریحی سرگرمیاں، ایونٹس اور دیگر سیاحتی تجربات بھی شامل ہوں گے، جبکہ 24 گھنٹے کسٹمر سپورٹ کے ذریعے محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولت یقینی بنائی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

مراد میمن گوٹھ گرلز کالج اور بلوچ لائبریری منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے ملیر میں زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے