تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے 2026-27ء کے 65 ارب روپے سرپلس بجٹ کی منظوری

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے 2026-27ء کے 65 ارب روپے سرپلس بجٹ کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں مالی سال 2026-27ء کے لیے 65 ارب روپے سرپلس بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محنت کے چیئرمین ساجد جوکھیو، سیکرٹری محنت ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی، گورننگ باڈی کے ارکان، مزدور نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ بجٹ کے مطابق مجموعی آمدنی کا تخمینہ 85 ارب 374 کروڑ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 21 ارب 101 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ مزدوروں کی فلاح کے لیے 17.5 ارب روپے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10 ارب 94 کروڑ روپے اور تعلیم کے لیے 7 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیتھ گرانٹ کے لیے 80 کروڑ روپے، ملازمین کی بچیوں کی شادی گرانٹ کے لیے 40 کروڑ، میرٹ اسکالرشپ کے لیے 15 کروڑ اور مزدوروں کے بچوں کے ہائر ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ رواں سال ای بائیکس اور سلائی مشینوں کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ سعید غنی نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے انتظامی اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے لیکن مزدوروں کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ اور سیسی کو انکم ٹیکس سے استثنا دلانے کے لیے سندھ حکومت، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نوید قمر کی کوششیں کامیاب رہیں، جس سے تمام صوبوں کے متعلقہ اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

مراد میمن گوٹھ گرلز کالج اور بلوچ لائبریری منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے ملیر میں زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے