تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پشاور میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا آغاز، پاکستان اور افغانستان کے فائٹرز آمنے سامنے

پشاور میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا آغاز، پاکستان اور افغانستان کے فائٹرز آمنے سامنے

پشاور، (اسپورٹس رپورٹر) پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہوگیا، جس میں پاکستان اور افغانستان کے نامور فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ کا افتتاح خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افغان کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں روایتی چترالی ٹوپیاں پیش کیں۔ چیمپئن شپ خیبر پختونخوا مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاج محمد خان ترند نے کہا کہ کھیل دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح کا تجربہ فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کے پی مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر صلاح الدین کمال اور جنرل سیکرٹری عالی گل آفریدی کے مطابق چیمپئن شپ کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ ایشین اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے جلد صوبائی اور قومی سطح کی مزید چیمپئن شپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ منتظمین کے مطابق مقابلے بین الاقوامی لائسنس یافتہ ریفریز کی نگرانی میں عالمی معیار کے مطابق منعقد کیے جا رہے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سائٹ ایسوسی ایشن اور بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس بورڈ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز میں صنعتکاروں اور بینظیر بھٹو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے