Home / اہم خبریں / جونئیر اسکواش گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اعزاز، اذان علی خان چیمپیئن بن گئے

جونئیر اسکواش گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اعزاز، اذان علی خان چیمپیئن بن گئے

(رپورٹ، ذیشان حسین )

واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ جونئیر اسکواش گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی اذان علی خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے امریکا کے جان ڈی راکفیلر کو تین ایک سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اذان علی خان نے پورے ایونٹ میں بہترین کھیل پیش کیا اور فائنل میں بھی حریف پر اپنی برتری برقرار رکھی۔ ان کی اس کامیابی کو پاکستانی اسکواش کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اذان اس سے قبل برٹش جونیئر اوپن چیمپیئن کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اذان علی خان نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور اپنے والدین و کوچز کی رہنمائی کو اس کامیابی کا کریڈٹ دیتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان آرمی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بھرپور سپورٹ کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے