تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح پشاور ریلوے اسٹیشن پر سادہ مگر پروقار تقریب میں کیا گیا۔ افتتاح سیکرٹری ریلویز نے وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی کی ہدایات پر کیا، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان ریلویز کے مطابق اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس میں مسافروں کیلئے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں آن بورڈ وائی فائی، آرام دہ جدید نشستیں، بہتر سفری ماحول اور معیاری سہولیات شامل ہیں تاکہ عوام کو محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر کی سہولت میسر آ سکے۔

تقریب کے موقع پر شاہد آفریدی نے پشاور ریلوے اسٹیشن پر ٹھنڈے پانی کے جدید فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔ اس منصوبے سے مسافروں کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ سیکرٹری ریلویز کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پشاور کے عوام کیلئے پاکستان ریلویز کی جانب سے “عید تحفہ” ہے، جبکہ تقریب کو وفاقی وزیر ریلویز کی خصوصی ہدایات پر سادہ رکھا گیا۔ تقریب کے اختتام پر کوئٹہ دھماکے کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

شاہ زیب خان ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم

تاشقند، (اسپورٹس ڈیسک) تاشقند میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے