Home / اہم خبریں / نو منتخب حکومت اپنے پچاس دن مکمل کر چکی ہے۔ لیکن کار کردگی کچھ نظر نہیں آرہی حافظ احمدعلی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ

نو منتخب حکومت اپنے پچاس دن مکمل کر چکی ہے۔ لیکن کار کردگی کچھ نظر نہیں آرہی حافظ احمدعلی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی نے ورکر کنونشن سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ عوام حکومت کے جھوٹے دعووں اور وعدوں سے بے زار آچکی ہے۔ ابھی تک کو ئی واضح منصوبہ حکومت عوام کے سامنے پیش نہیں کرسکی ہے مگر بلند و بالا دعوے زورو پر ہیں۔ عوام کو دینے کے لئے حکمرانوں کے پاس صرف باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، حکمرانوں کے اس رویہ سے عوام تنگ آچکی اور اب حکمرانوں کے کسی جھانسے میں آنے والی نہیں ہے حکمران صرف اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کی فکر میں ہیں، ملک و ملت کو غیروں کے آسرے پر چھوڑ رکھا ہے عوام کی کسی بھی ادارے میں داد رسی کرنے والاکوئی نہیں ہے۔ حکمرانوں کو اپنے اس اقدام سے باز آنا چاہیے ورنہ حکمرانوں پر اللہ کا سخت عذاب نازل ہوگا، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے مولانا غلام مصطفی فاروقی، علامہ حماد مدنی، مفتی عابد، مولانا مشتاق عباسی، مفتی ظل الرحمٰن، قاری فرمان اللہ، مولانا راشد قریشی، قاری لیاقت رحمانی، ملک نعیم خلجی اور دیگر علماء اکرام نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومتِ سندھ کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار پر پابندیاں ختم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نے کاروباری برادری اور عوام کو بڑا ریلیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے