کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا مفرور ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا آغاز متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار پوچھ گچھ شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے مفرور و اشتہاری ملزمان کے لئے زمین تنگ کرنا شروع کردی دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں انتہائی مفرور و اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا- ملزم کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب ہے ملزم درجنوں سے زاٸد مختلف قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ملزم جہانگیر اعوان ولد مشتاق احمد اعوان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ حکم بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرتے رہینگے-
![]()