Home / Home / سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

 

 

درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی حقیقی کامیابی ہے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہالت کے اندھیروں میں انوار تجلیات کی شمع روشن کیں، گناہ اور اخلاقی پستیوں میں گری ہوئی انسانیت کو معراج کی منزلوں سے آشنا کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمل و تحمل برداشت بھائی چارے اور انسانیت سے محبت کا درس دیا زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے آج کے پر آشوب دور میں ضرورت اس امر کی ہے آپ کی سیرت کو راہ عمل بنایا جائے ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے شعبہ درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوسائٹی کے دیگر عہدیداروں جنرل سیکرٹری عثمان سیالوی محسن کمال رانا محسن علی مرزا عثمان مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے ہر پہلو پر عمل پیرا ہونا ہی حقیقی مومن کی پہچان ہے آج ہمیں ادب و لحاظ کی تعلیم کے ساتھ اسلام کی تبلیغ اور نشرواشاعت کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم کی عظمت در حقیقت خداوند کریم کا ایسا عطیہ ہے جو کہ انسانی تصور سے ماروا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) قومی خواتین سلیکشن کمیٹی نے پاکستان بمقابلہ زمبابوے ون ڈے سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے