Home / اہم خبریں / ملتان نے پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20 گریڈ ون کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

ملتان نے پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20 گریڈ ون کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) دفاعی چیمپئن ملتان نے راولپنڈی کو سنسنی خیز فائنل میں تین وکٹوں سے شکست دے کر پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20 گریڈ ون کرکٹ چیمپئن شپ آٹھویں بار جیت لی۔ پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایونٹ میں کراچی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

راشد لطیف کرکٹ گراؤنڈ گلبرگ میں کھیلے گئے فائنل میں راولپنڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 155 رنز بنائے۔ محمد ارسلان نے شاندار 60 رنز اسکور کیے، جبکہ حزیفہ خان نے 35 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے زبیر سلیم، آصف کھچی اور محمد عرفان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ملتان نے ہدف آخری گیند پر سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا محمد زمان علی نے میچ وننگ 60 رنز کی اننگ کھیلی، مطلوب قریشی نے 25 رنز بنائے۔ راولپنڈی کے بلال عظیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد تھے جنہوں نے صدر پی پی ڈی سی اے عمران بلوانی اور سیکریٹری جنرل امیرالدین انصاری کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے ماجد حسین کو بہترین کھلاڑی، محمد زمان علی کو بہترین بیٹر، بہترین فیلڈر اور پلیئر آف دی فائنل جبکہ کوئٹہ کے مٹھل خان کو بہترین بالر قرار دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے