Home / اہم خبریں / ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد ملائیشیا کو 0-1 سے شکست دے دی

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد ملائیشیا کو 0-1 سے شکست دے دی

عمان/ مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد ملائیشیا کو 0-1 سے شکست دے دی۔ مسقط میں کھیلے جا رہے ٹونامنٹ میں پاکستان نے اپنا آخری میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا۔ جہاں قومی ٹیم نے ملائیشیا کو شکست دی۔ گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ابتدائی تین کوارٹرز میں کوئی گول نہ بنا- 53 ویں منٹ میں گول پوسٹ کے قریب سے عرفان جونیئر نے گیند کو جال میں پہنچاکر گرین شرٹس کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا اور یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد عرفان جونیئر نے فیصلہ کن گول کیا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جہاں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے