Home / اہم خبریں / پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ کے لیے دبئی روانہ

پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ کے لیے دبئی روانہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہو گئی ہے۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ون ڈے ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

ٹیم مینیجر سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سات روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے۔ ایشیا کپ سے قبل دبئی میں پریکٹس سیشن کے ذریعے ٹیم جلد حالات کے مطابق ہم آہنگ ہو جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے