Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی تقریب: بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی اختیارات پر خبردار کرتے ہوئے خطاب

پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی تقریب: بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی اختیارات پر خبردار کرتے ہوئے خطاب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور صوبائی اختیارات کے حوالے سے خبردار کیا انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی وفاق کو کمزور کرے گی اور یہ ’’آگ سے کھیلنے‘‘ کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ن لیگ کی جانب سے صوبائی مالیاتی اختیارات میں تبدیلی کی تجاویز پیپلز پارٹی نے مسترد کر دی ہیں انہوں نے نئی آئینی عدالت کی تشکیل کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبوں کو برابری کی نمائندگی حاصل ہوئی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے عدلیہ سے بڑے قومی اور سیاسی مسائل کے حل کی توقع ظاہر کی اور پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پروپیگنڈے اور میڈیا ہائپ پر توجہ نہ دیں بلکہ اصل مسائل پر توجہ مرکوز کریں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ بیانات کی مذمت کی اور ملکی سلامتی کے لیے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کا یکجا ہونا ضروری ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے