Home / اہم خبریں / سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں احتجاج کی وجہ سامنے آگئی، پی ای آئی این جی او اور محکمہ صحت کے افسران بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے- ذرائع

سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں احتجاج کی وجہ سامنے آگئی، پی ای آئی این جی او اور محکمہ صحت کے افسران بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے- ذرائع

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں احتجاج کی وجہ سامنے آگئی پی ای آئی این جی او اور محکمہ صحت کے افسران بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے، کروڑوں روپے کی مبینہ طور پر خرد برد کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق این جی او کی آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے یہاں نہ تو مالیاتی رجسٹرڈ موجود ہے اور نہ ہی رقم کا کوئی حساب آڈٹ رپورٹ کے مطابق سولہ کروڑ سے زائد رقم کا حساب ہی نہیں ہے اس انکشاف کے بعد محکمہ صحت نے این جی او کے فنڈز بھی روک لئے تھے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جب تک فنڈز کے معاملات کلئیر نہیں ہوں گے نیا بجٹ نہیں ملے گا- این جی او کے ملازمین کو تنخواہ دینا حکومت کا کام نہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے دوسرے بڑے بچوں کے اس اسپتال میں ایک بار بھی این جی او کے تحت کام کرنے والے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا اور اسپتال مکمل بند کرکے تالے لگا دئیے گئے تھے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے