Home / اسلام آباد / آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور اسرائیلی جرائم پر جوابدہی ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور اسرائیلی جرائم پر جوابدہی ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام اباد، (ویب ڈیسک) عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی صرف ان کا بنیادی حق نہیں بلکہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک آزاد، مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں سیاسی اور اخلاقی طور پر ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے محاصرے، فوجی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مگر ان کے حوصلے آج بھی قائم ہیں۔ انہوں نے غزہ میں تباہی کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں، اسپتال، تعلیمی ادارے اور بستیاں مٹی کا ڈھیر بن چکی ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں کو کھلی جنگی جارحیت اور نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان جرائم پر فوری اور شفاف جوابدہی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالتیں اور متعلقہ ادارے عملی اقدامات کریں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا مل سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبے کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے اور انسانی امداد بلا رکاوٹ جاری رہنی چاہیے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے