Home / اہم خبریں / ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل، آئی سی سی نے شیڈول جاری کردیا

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل، آئی سی سی نے شیڈول جاری کردیا

دبئی، (ویب اسپورٹس) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ون میں ایک ساتھ شامل کیے گئے ہیں۔ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ عالمی ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں 20 ٹیمیں چار گروپس میں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا اور افتتاحی دن ہی چھ ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں دفاعی چیمپیئن بھارت بھی شامل ہے۔ گروپ اسٹیج کے تمام میچز بھارت اور سری لنکا میں بیک وقت منعقد ہوں گے۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو کولمبو میں ہالینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ دوسرا گروپ میچ 10 فروری کو امریکا کے ساتھ ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 15 فروری کو پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔

گروپ ون میں پاکستان، بھارت، نمیبیا، ہالینڈ اور امریکا شامل ہیں۔
گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان شامل ہیں۔
گروپ تھری میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلادیش اور نیپال جبکہ
گروپ فور میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا شامل ہیں۔

ایونٹ کے مجموعی طور پر آٹھ بین الاقوامی وینیوز ہوں گے—بھارت میں پانچ اور سری لنکا میں تین۔ بھارت میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی، ایڈن گارڈنز کولکتہ، ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنئی، نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد اور وانکھڈے اسٹیڈیم ممبئی میزبانی کریں گے۔ سری لنکا میں پالی کیلے اسٹیڈیم کینڈی، پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو اور سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ منتخب کیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے تمام گروپ میچز سری لنکا میں ہی رکھے گئے ہیں۔ سیمی فائنلز کولکتہ اور ممبئی میں جبکہ فائنل احمد آباد میں ہوگا، تاہم اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں جگہ بناتا ہے تو یہ میچز کولمبو منتقل کر دیے جائیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے