Home / اہم خبریں / علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑ دی

علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑ دی

ملتان، (ویب اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز اہم تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جہاں ٹیم کے مالک علی ترین نے اچانک ملکیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہے اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنا ہمیشہ ان کے لیے فخر کا باعث رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فرنچائز ان کے مرحوم انکل عالمگیر ترین کے وژن کی توسیع تھی، اسی لیے وہ اسے ایک منفرد شناخت دینا چاہتے تھے۔

علی ترین کے مطابق وہ ہمیشہ ٹیم میں محنت، نظم و ضبط اور مقابلے کی روح بیدار رکھنے پر زور دیتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین لڑ کر کھیلنے والی ٹیم کو سراہتے ہیں، اور اگر شکست بھی ہو تو فینز اسے بھول جاتے ہیں، مگر جدوجہد ترک کرنا ناقابلِ قبول ہوتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ معاشی مشکلات کے باوجود انہوں نے ہر فورم پر ملتان سلطانز کے حقوق کا دفاع کیا اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

اپنے الوداعی پیغام میں علی ترین نے کہا کہ انہوں نے فرنچائز کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات شکست قبول کرنا بہتر ہوتا ہے، مگر خودداری کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ ٹیم اور نئے مالک کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھیں، کیونکہ ملتان سلطانز جنوبی پنجاب کی پہچان ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے