تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ای چالان سے حادثات میں نمایاں کمی، ٹریفک اصلاحات کا عمل جاری ہے: ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ

ای چالان سے حادثات میں نمایاں کمی، ٹریفک اصلاحات کا عمل جاری ہے: ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر)
ڈی آئی جی ٹریفک و چیئرمین اسپورٹس بورڈ سندھ پولیس سید پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان کے نفاذ کے بعد کراچی میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ای چالان کا قانون اور جرمانے سندھ اسمبلی نے منظور کیے ہیں، لہٰذا ریلیف بھی وہیں سے ملے گا۔

انہوں نے یہ بات اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے ممبران کے لیے منعقدہ روڈ سیفٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پیر محمد شاہ نے کہا کہ ٹریفک اصلاحات کا عمل جاری ہے اور جلد دو نئی ایپس متعارف کرائی جائیں گی ایک ایپ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف اور دوسری شہریوں کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کی اطلاع کے لیے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ای چالان صرف انہی سڑکوں پر کیے جارہے ہیں جہاں انفراسٹرکچر بہتر ہے ای چالان کے نتیجے میں عوام میں قوانین کی پاسداری کا شعور پیدا ہوا ہے پہلے مہینے میں ہونے والے 90 فیصد چالان انڈر ٹیکنگ کے بعد معاف کیے جاچکے ہیں۔ ای چالان سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 15 فیصد ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 15 فیصد ٹریفک اصلاحات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

ورکشاپ کے اختتام پر سجاس کے صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جب کہ شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور ہیلمٹس تقسیم کیے گئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ، محمد آصف اور اسجد اقبال کا سفر کوارٹر فائنل میں اختتام پذیر

دوحہ، قطر، (ویب اسپورٹس) آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے