تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یونیورسٹی سطح پر بیڈمنٹن مقابلے، IoBM بنے گا 15 نومبر سے کھیلوں کا مرکز

یونیورسٹی سطح پر بیڈمنٹن مقابلے، IoBM بنے گا 15 نومبر سے کھیلوں کا مرکز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کی سرپرستی میں HEC انٹروورسٹی زون "M” بیڈمنٹن بوائز چیمپئن شپ 2025-26 کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے یہ چیمپئن شپ 15 سے 17 نومبر 2025 تک IoBM میں منعقد ہوگی، جس میں کراچی کی مختلف یونیورسٹیوں کی ٹیمیں قومی سطح کی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی غرض سے مدمقابل ہوں گی مقابلے میں حصہ لینے والی یونیورسٹیوں میں IBA، NED یونیورسٹی، نیوپورٹس، انڈس یونیورسٹی، سلیم حبیب یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور IoBM (میزبان) شامل ہیں افتتاحی تقریب ہفتہ، 15 نومبر کو صبح 11 بجے کریک ہائی اسکول، IoBM میں منعقد ہوگی، جس میں معزز مہمانان، جامعات کے نمائندگان اور کھلاڑی شرکت کریں گے ایونٹ IoBM کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وینکویشرز اسپورٹس سوسائٹی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور صحت مند کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ، محمد آصف اور اسجد اقبال کا سفر کوارٹر فائنل میں اختتام پذیر

دوحہ، قطر، (ویب اسپورٹس) آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے