Home / اہم خبریں / پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت، افغانستان کے خلاف سیریز میں 0-2 کی برتری

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت، افغانستان کے خلاف سیریز میں 0-2 کی برتری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار تسلسل برقرار رکھتے ہوئے دوسرا میچ بھی اپنے نام کر لیا۔ گرین شرٹس نے میزبان میدان یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے مقابلے میں حریف ٹیم کو 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

بارش کے باعث میچ کو 17 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ اوپنر مثال خان نے دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 63 رنز اسکور کیے۔ اسامہ طارق نے 36، محمد فیاض نے 32 اور مبین نے 23 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ساجد خان نے 4 رنز جوڑے۔ افغانستان کی جانب سے اکبر واحد کامیاب بولر رہے جنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 16.4 اوورز میں 136 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ رئیس خان کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ آصف خان نے 33، محمد جابر نے 15، جبکہ زر عالم اور رحیم نے پانچ، پانچ رنز اسکور کیے۔ کپتان منصور عادل صرف 4 رنز بنا سکے جبکہ لالی خدمتی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صدر ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران آرائیں نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے