Home / اہم خبریں / صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے صنفی عدم تفریق ناگریز ہے، سہیل افضل خان

صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے صنفی عدم تفریق ناگریز ہے، سہیل افضل خان

کراچی، (ویب ڈیسک ) صحافت سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کا فعال کردار صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل خان نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام خواتین صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد میں شمولیت معاشرے میں مثبت تبدیلی کی عکاس ہے، اس لیے میڈیا اداروں کو چاہیے کہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے والی خواتین صحافیوں کو مساوی مواقع فراہم کریں۔

سیکرٹری کے یو جے دستور ریحان خان چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین صحافت کے تمام شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین صحافیوں کو مرد صحافیوں کے مساوی تنخواہیں دی جائیں۔ ریحان چشتی نے اعلان کیا کہ خواتین ممبران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے جلد خصوصی ورکشاپس اور ٹریننگ سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔

اس موقع پر کے یو جے دستور کی گورننگ باڈی کی رکن انعم رزاق، خدیجہ راٹھور، رضیہ سلطانہ، حمیرا اطہر، فہمیدہ یوسفی، شیما صدیقی، کلثوم جہاں، بشری خالد، ماریہ اسماعیل، غزالہ عزیز، ثنا غوری، ارم ناز، عائشہ رشید، شہلا محمود، نصرت زہرا اور فوزیہ چاند نواب سمیت خواتین ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب میں سینئر صحافی رضیہ سلطانہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے خواتین صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی تجاویز بھی دیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے