Home / اہم خبریں / وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا ایم ڈے اے اور کے ڈی اے کے دفاتر کا دورہ- تاخیر سے اور غیر حاضر تمام افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا ایم ڈے اے اور کے ڈی اے کے دفاتر کا دورہ- تاخیر سے اور غیر حاضر تمام افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر بلدیات و کچی آبادی سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب اداروں میں افسران اور ملازمین مے اپنا رویہ نہ بدلا اور اپنی ڈیوٹیوں پر بروقت حاضری کو یقینی نہ بنایا تو تنخوائیوں کی کٹوتی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ایم ڈی اے اور کے ڈی اے میں جو جو ملازمین پیر کی صبح 9.00 بجے تک آفس نہیں پہنچیں ہیں وہ اپنے آپ کو اس دن غیر حاضر تصور کریں اور ان کی تنخوائیں کاٹ دی جائیں گی۔ ڈی جی کے ڈی اے اور سیکرٹری کے ڈی اے دو روز کے اندر اندر گریڈ 17 سے 19 کے افسران کی مکمل فہرست سمیت وہ تمام رپورٹس پیش کریں، جس کی انہیں متعدد بار تنبہہ کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح اچانک ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے مرکزی دفتر اور بعد ازاں سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے مرکزی دفتر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے فوکل پرسن رحمت اللہ شیخ، محمد خان ابڑو، میڈیا کنسلٹینٹ زبیر میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات ایم ڈی اے کے مرکزی دفتر پہنچیں تو وہ ملازمین اور افسران کی تعداد بہت کم تھی، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر افسران کے حوالے سے بازپرس کی اور حاضری رجسٹر پر جن جن ملازمین نے حاضری نہیں لگائی ان تمام کو غیر حاضر قرار دے کر ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے اور ان تمام کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات کی۔ اس موقع پر انہوں نے موجود افسران اور ملازمین پر واضح کیا کہ اب وہ اس طرح روزانہ کی بنیاد پر آکر حاضریاں چیک کرنے کی بجائے جس دن بھی آئے اور جو بھی تاخیر سے یا بغیر کسی عذر کے غیر حاضر ہوا اس کے خلاف محکمہ ذاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر پہنچیں جہاں انہوں نے کے ڈی اے کے ٹریفک مینجمنٹ، لینڈ ڈپارٹمنٹ، ریکوری ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ کے ڈی اے میں افسران اور ملازمین کی حاضری پر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی اور سیکرٹری کے ڈی اے سے بھی انہوں ملاقات کی اور ان سے افسران اور ملازمین کی حاضری سمیت دیگر پر بازپرس کی۔ انہوں نے سیکرٹری کے ڈی اے کو 17 سے 19 گریڈ کے تمام افسران اور ان ذمہ دار اور اب تمام کی تنخواٸیں کاٹنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف محکمہ ذاتی کاررواٸ بھی کی جاۓ گی۔ سعید غنی پیر کے روز ایم ڈی اے کے وہ تمام افسران اور ملازمین جو وقت پر نہیں آۓ اپنے أپ کو غیر حاضر ہی تصور کرے اور ان تمام کی تنخواٸیں کاٹ لی جاٸیں گی اور یہ سلسلہ اب روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے