تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپسی نیشنل پی پی ڈی ٹی20 چیمپئن شپ 11 اگست سے شروع ہوگی، پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ کو فروغ دیں گے جلد سینٹرل کنٹریکٹس جاری کریں گے۔ شبیر ہارون

پیپسی نیشنل پی پی ڈی ٹی20 چیمپئن شپ 11 اگست سے شروع ہوگی، پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ کو فروغ دیں گے جلد سینٹرل کنٹریکٹس جاری کریں گے۔ شبیر ہارون

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ کو فروغ اور ترقی دی جائے گی، جبکہ میمن کمیونٹی پوری دنیا میں اس مشن میں پی پی ڈی سی اے کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20 چیمپئن شپ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔

پریس کانفرنس میں پی پی ڈی سی اے کے صدر عمران بلوانی، چیئرمین شکیل شریف، سیکریٹری جنرل و ایونٹ ڈائریکٹر امیرالدین انصاری، پیپسی نمائندہ عبید امین اور سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے بھی شرکت کی۔

شبیر ہارون نے کہا کہ ڈس ایبلڈ کرکٹرز کو جلد سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا، اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈس ایبلڈ کرکٹ کو بین الاقوامی برانڈ بنانے پر امیرالدین انصاری کی کاوشوں کو سراہا۔

عمران بلوانی نے اعلان کیا کہ پی ڈی ٹی20 ایشیا کپ کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے اور جلد "ڈس ایبلڈ کرکٹر آف دی ایئر” ایوارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔

چیئرمین شکیل شریف نے بتایا کہ رواں سال باصلاحیت ڈس ایبلڈ کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے جائیں گے۔ توصیف احمد نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ ڈس ایبلڈ، بلائنڈ اور دیگر اسپیشل کرکٹرز کے لیے سالانہ ایوارڈز کا اجرا بحال کیا جائے۔

ایونٹ ڈائریکٹر امیرالدین انصاری کے مطابق پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20 چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ 11 اگست سے گلبرگ، کراچی میں شروع ہوگا، جس میں کراچی، ملتان، لاہور اور کوئٹہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ دوسرا مرحلہ 18 اگست سے اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور بہاولپور کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ فائنل کراچی میں ہوگا، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے