تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میاں چنوں غیر معیاری فوڈ کھانے سے ڈی پی ایس کی 9 طالبات کی حالت خراب ہسپتال منتقل- ایک کی حالت تشویشناک نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا

میاں چنوں غیر معیاری فوڈ کھانے سے ڈی پی ایس کی 9 طالبات کی حالت خراب ہسپتال منتقل- ایک کی حالت تشویشناک نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں کے ڈی پی ایس کالج کی بی ایس سی کی 9 طالبات کی غیر معیاری فوڈ کھانے سے حالت بگڑ گئی. جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا..حالت نازک ہونے پر ایک طالبہ کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جبکہ تین طالبات ابھی بھی پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں. طالبات نے بتایا کہ اُنہوں کالج کے باہر سے النور فوڈ پوائنٹ سے پراٹھا رول منگوا کر کھایا جسکے بعد طبیعت ناساز ہوگئی. کالج پرنسپل نے بتایا واقعہ میرے نوٹس میں نہیں انکوائری ہوگی جبکہ کالج میں ایسے فوڈ پر پابندی عائد ہے.متاثرہ طالبات کی جانب سے کاروائی کے لئے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی گئی.اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ارشد نے بتایا کہ بچیوں کے والدین کی شکایت موصول ہوئی ہیں. متعلقہ فوڈ پوائنٹ کیخلاف کاروائی ہوگی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے