میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں کے ڈی پی ایس کالج کی بی ایس سی کی 9 طالبات کی غیر معیاری فوڈ کھانے سے حالت بگڑ گئی. جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا..حالت نازک ہونے پر ایک طالبہ کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جبکہ تین طالبات ابھی بھی پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں. طالبات نے بتایا کہ اُنہوں کالج کے باہر سے النور فوڈ پوائنٹ سے پراٹھا رول منگوا کر کھایا جسکے بعد طبیعت ناساز ہوگئی. کالج پرنسپل نے بتایا واقعہ میرے نوٹس میں نہیں انکوائری ہوگی جبکہ کالج میں ایسے فوڈ پر پابندی عائد ہے.متاثرہ طالبات کی جانب سے کاروائی کے لئے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی گئی.اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ارشد نے بتایا کہ بچیوں کے والدین کی شکایت موصول ہوئی ہیں. متعلقہ فوڈ پوائنٹ کیخلاف کاروائی ہوگی-
![]()