Home / Home / نوجوانوں میں منشیات کی لت ۔۔۔ تحریر : محمّد شہباز راجپوت

نوجوانوں میں منشیات کی لت ۔۔۔ تحریر : محمّد شہباز راجپوت

منشیات کی لت آج کے دور کا ایک خطرناک اور تیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ ہے، خاص طور پر نوجوان نسل کے درمیان۔ نوجوانی ایک ایسا نازک دور ہوتا ہے جب انسان کی شخصیت، سوچ اور مستقبل کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔ اگر اس عمر میں کوئی غلط راہ اختیار کر لے تو اس کا اثر پوری زندگی پر پڑتا ہے۔ منشیات کا استعمال اسی غلط راہ کا ایک افسوسناک نتیجہ ہے۔
نوجوان مختلف وجوہات کی بنا پر منشیات کی طرف مائل ہوتے ہیں اکثر نوجوان اپنے دوستوں کی باتوں میں آ کر صرف "آزما کر دیکھنے” یا "کول” نظر آنے کے لیے منشیات کا استعمال شروع کرتے ہیں۔
تعلیم کا دباؤ، گھریلو مسائل، محبت میں ناکامی یا معاشرتی دباؤ نوجوانوں کو اندرونی طور پر کمزور بنا دیتا ہے۔ ایسے میں وہ منشیات کو وقتی سکون کا ذریعہ سمجھ لیتے ہیں۔
ہمارے معاشرے میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگاہی کی کمی بھی اس مسئلے کو بڑھا رہی ہے۔

آج کل منشیات تک رسائی بہت آسان ہو چکی ہے، خاص طور پر تعلیمی اداروں کے آس پاس۔

منشیات صرف جسم کو ہی نہیں بلکہ دماغ، اخلاق، تعلیم، مستقبل، اور رشتوں کو بھی برباد کر دیتی ہے۔
جسمانی صحت تباہ ہو جاتی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حنین شاہ کی جادوئی آخری اوور، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام اباد یونائٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے