Home / اہم خبریں / ٹیپ بال پریمیئر لیگ: ایس ایچ پیکجز چیمپئن، انضمام الحق اور سرفراز احمد کی شرکت

ٹیپ بال پریمیئر لیگ: ایس ایچ پیکجز چیمپئن، انضمام الحق اور سرفراز احمد کی شرکت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ٹیپ بال پریمیئر لیگ سیزن 2 کا فائنل نیا ناظم آباد میں کھیلا گیا، جہاں ایس ایچ پیکجز نے سی ای اسپورٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سی ای اسپورٹس نے آٹھ اوورز میں 155 رنز بنائے، جس میں محمد اسامہ کی 70 رنز کی اننگ نمایاں رہی۔ ایس ایچ پیکجز نے ہدف 7.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کپتان اسد شاہ نے 52 اور فہد میاں چنوں نے 39 رنز بنائے۔

فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنراپ ٹیم کو 20 لاکھ روپے دیے گئے انضمام الحق اور سرفراز احمد نے خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انضمام الحق نے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا، جبکہ سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کو سراہا ایونٹ میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے