تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تیسرا ون ڈے: پاکستان شاہینز کی شاندار کامیابی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

تیسرا ون ڈے: پاکستان شاہینز کی شاندار کامیابی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

ہوو، (ویب اسپورٹس) پاکستان شاہینز نے انگلینڈ کے دورے کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

اتوار کو ہوو کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے 50 اوورز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم 46.4 اوورز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پروفیشنل کاؤنٹی کی جانب سے اولی سکائیز 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنہوں نے 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ ٹام لیوس نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ دونوں بیٹرز نے چوتھی وکٹ پر 86 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے عبید شاہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 41 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان شاہینز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ اوپنرز شامل حسین اور اذان اویس نے 102 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا۔ اذان اویس نے 1 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ شامل حسین نے 40 رنز بنائے۔

محمد سلیمان نے بھی دھواں دار بیٹنگ کی اور 44 رنز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل کیے۔ حیدر علی نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 55 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

پاکستان شاہینز نے سیریز کا پہلا میچ 5 وکٹوں سے جیتا تھا، جب کہ دوسرا میچ میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے