تازہ ترین
Home / Home / ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد!

ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد!

ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے عوام الناس سے براہِ راست ملاقات کی۔

ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے عوامی مسائل کے فوری حل اور عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہریوں کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کمالیہ، گورنمنٹ بوائز سکول چک 712 گ ب اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 73 گ ب جکھڑ میں کیا گیا۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے عوام الناس سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری یے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے اور انصاف کی بروقت فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے ساتھ دوستانہ روئیہ، شفاف تحقیقات اور فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہا اور اسے عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے