تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کی جانب سے میرپورخاص میں گدھا گاڑی ریس کا شاندار انعقاد، سلیم بلوچ کا "راجا” نامی گدھا فاتح قرار

سندھ حکومت کی جانب سے میرپورخاص میں گدھا گاڑی ریس کا شاندار انعقاد، سلیم بلوچ کا "راجا” نامی گدھا فاتح قرار

میرپورخاص، (اسپورٹس رپورٹر) سندھ حکومت کےمحکمہ کھیل سندھ کےزیراہتمام میرپورخاص میں گدھا گاڑی ریس کا کامیاب مقابلہ منعقد کیا گیا۔ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کی خصوصی ہدایت پر منعقد ہونے والی اس دلچسپ ریس میں میرپورخاص کے نامور ریسر سلیم بلوچ کے "راجا” نامی گدھے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر واش دیو مالہی نے بتایا کہ جمڑاؤکینال سےشہید ذوالفقار علی اسٹیڈیم تک پانچ کلومیٹر طویل اس ریس میں 30 گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔ سلیم بلوچ کے "راجا” نامی گدھے نے تیز رفتاری اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطِ اختتام کو سب سے پہلے عبور کیا اور 40 ہزار روپے کا نقدانعام اورشیلڈ اپنےنام کی.ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر واش دیو مالہی نے کہا کہ ریس میں ریسر کامران کے "ڈنگی”نامی گدھے نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور 30 ہزار روپے کا انعام جیتا، جبکہ ریسر پپو کے "کٹر” نامی گدھے نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 20 ہزار روپے کا نقد انعام اپنے نام کیا۔ ریس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر واش دیو مالہی کی جانب سے جیتنے والوں میں نقد انعامات، شیلڈز اور سرٹی فکیٹس تقسیم کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق اس مقابلے میں شہر اور گردونواح سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس دلچسپ ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے،منتظمین نے اس کامیاب ایونٹ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کی تفریحی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،جب کے مقامی لوگوں نےبھی گدھا گاڑی ریس کو ایک روایتی اور پرلطف کھیل قرار دیتے ہوئے اس کے انعقاد کو سراہا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے