Home / Home / بھارت کے ساتھ سیز فائر ایک تاریخی لمحہ ہے۔ الحمدللہ! ربِ ذوالجلال کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں سرخرو کیا:چوہدری اُسامہ ورک

بھارت کے ساتھ سیز فائر ایک تاریخی لمحہ ہے۔ الحمدللہ! ربِ ذوالجلال کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں سرخرو کیا:چوہدری اُسامہ ورک

کراچی (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) انفارمیشن سیکرٹری نیشنل پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری اُسامہ ورک نے اپنے بیان میں کہا بھارت کے ساتھ سیز فائر ایک تاریخی لمحہ ہے۔ الحمدللہ! ربِ ذوالجلال کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں سرخرو کیا۔ افواجِ پاکستان نے مادرِ وطن کی ایک ایک انچ سرزمین کا دلیری، حکمت اور بھرپور عزم کے ساتھ دفاع کیا۔ یہ سیز فائر محض ایک معاہدہ نہیں، بلکہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی دانشمندی اور قومی اتحاد کی روشن مثال ہے۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں اُن تمام سٹیک ہولڈرز کو جنہوں نے قومی سلامتی کو مقدم رکھا، اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ یقیناً یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے جس نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، کمزوری کا ہرگز نہیں۔ پاکستان کا بارڈر پر کھڑا ہر سپاہی ایک انمول ہیرا ہے۔ پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد !

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حنین شاہ کی جادوئی آخری اوور، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام اباد یونائٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے