بھارتی جارحیت کا جواب خون ریزی اور گولی سے نہیں بلکہ شکست سے دیا ہے۔
پاک فوج نے پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع بنیان مرصوص ناقابل تسخیر ہے۔
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پاکستانی قوم متحد اور ناقابل شکست ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاک فوج بہادر، پرفیشنل اور با صلاحیت ہے۔ بھارتی جارحیت کا جواب خون ریزی اور گولی سے نہیں بلکہ شکست سے دیا ہے۔ افواج پاکستان نے فضائی، بحری اور بری ٹیکنالوجی کے میدان میں بزدل دشمن کو دندان شکن جواب دے کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع بنیان مرصوص نا قابل تسخیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے مجوزہ شعبہ مجلس عاملہ کے اراکین کے ناموں اور ان کے عہدوں کا اعلان ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن سوسائٹی اور کلچرل ونگ کے لئے کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق رانا محمد ناصر(چئیرمین مجلس عاملہ) افتخار علی انجم (وائس چئیرمین مجلس عاملہ) خان ظفر عباس خان کھرل(رابطہ سیکریٹری) رانا محمد خالد وحید (اووسیز پاکستانی) ساجد حنیف (اسلامی کلچر) آصف عمران (نمائندہ شان رحمت للعالمین) محمد وسیم (ہینڈی کرافٹ کلچر) ملک عامر وقاص (انفارمیشن سیکریٹری) قار ی محمد آصف رضا (قاری القراء) عبد السیماء (پروگرام سیکریٹری) وہیب شہزاد (منیارٹی کلچر) عدیل اشرف (ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات و نشریات) ہوں گے۔ اِن شاء اللہ سوسائٹی بہت جلد اپنی ڈگر پر مستقل بنیادوں پر رواں دواں ہو جائے گی۔