اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر فتح کے جھنڈے گاڑے
پاکستان کی تاریخ شجاعت ، بہادری قربانیوں کی روشن مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ مشترکہ بیان
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سماجی و کاروباری شخصیات محمد سجاد، مُراد علی (جالندھر ٹینٹ سروس) ماموں موڑ والے، محمد حمزہ (میاں آٹوز ٹریکٹر سپیئر پارٹس) ماموں موڑ والے، اور عاشق علی نظامی آٹا چکی ماموں روڈ والے نے مشترکہ طور پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی، ایڈیٹر ملٹی میڈیا، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ شجاعت، بہادری اور قربانیوں کی روشن مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ جب بھی وطن عزیز پر کڑا وقت آیا ، افواج پاکستان نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر فتح کے جھنڈے گاڑے۔ حالیہ جنگ میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی اور تاریخی فتح پر دل کی گہرائیوں سے افواج اور پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فتح صرف افواج پاکستان کی نہیں بلکہ پوری قوم کی فتح ہے۔ یہ ہماری یکجہتی ، قربانی ، اور عزم صمیم کی فتح ہے۔ افواج پاکستان نے جس دلیری، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ، وہ قابل ستائش ہے اور پوری دنیا کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔ اس کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہّ توڑ جواب دیا جائے گا۔ افواج پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص ” کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہے۔ یہ عظیم کامیابی ہماری افواج کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت، اور عزم صمیم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار دیوار کی مانند مضبوط صف جیسا اتحاد، جذبہ اور ایمان ہی ہماری اصل طاقت ہے۔